فن کاروں اورہنرمندوں کی جانب سے حکومتی سطح پر شوبز شخصیات کوتقاریب میں مدعو کرنے کا خیرمقدم

بدھ 9 ستمبر 2015 14:51

فن کاروں اورہنرمندوں کی جانب سے حکومتی سطح پر شوبز شخصیات کوتقاریب ..

لاہور ۔9 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)فن کاروں اورہنرمندوں نے حکومتی سطح پر شوبز شخصیات کوتقاریب میں مدعو کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے فن اوراہل فن کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔

(جاری ہے)

فن کاروں اورہنرمندوں نے بتایا کہ فن کاروں کوسر کا ری تقریبات میں مدعو کرکے حکومت نے ایک اچھا اقدام کیا ہے اب انہیں بیرون ممالک سرکاری دوروں میں بھی شامل کیا جائے ۔ 6 ستمبر کو راولپنڈی میں ہو نے والی خصوصی تقریب میں امجد اسلام امجد‘ کمپیئر انور مقصود‘کرکٹر وسیم اکرم‘ گلوکار حامد علی خان‘ساحر علی بگا‘فلمسٹار شان اور گلوکار شفقت امانت علی خان کو دعوت دی گئی تھی ۔