سندھ رینجرز نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کو انسانی ہمدردی کے تحت ریمانڈ پورا ہونے سے قبل ہی رہاکردیا

بدھ 9 ستمبر 2015 15:14

سندھ رینجرز نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کو ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) سندھ رینجرز نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کو انسانی ہمدردی کے تحت ریمانڈ پورا ہونے سے قبل ہی رہاکردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سندھ رینجرز نے ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کو رہا کر دیا، انہیں 22جولائی کو نائن زیرو سے گرفتار کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

سندھ رینجرز کی طرف سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قمر منصور سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی، جس میں کہا گیا کہ ان پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ سندھ رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے قمر منصور کا90روز کا ریمانڈ حاصل کر رکھا تھا تاہم انکا ریمانڈ پور اہونے سے قبل ہی انہیں انسانی ہمدردی کے تحت رہا کر دیا گیا ہے۔