فاسٹ باولر محمد آصف نے پی سی بی سے غیر ملکی لیگز ، کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت طلب کرلی

بدھ 9 ستمبر 2015 15:27

فاسٹ باولر محمد آصف نے پی سی بی سے غیر ملکی لیگز ، کائونٹی کرکٹ کھیلنے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد آصف نے پی سی بی سے غیر ملکی لیگز ، کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت طلب کرلی ، تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر محمد آصف نے چالاکی دکھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت طلب کی ہے کہ اگر انکا قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مستقبل نہیں ہے تو انہیں غیر ملکی لیگز اور کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد آصف نے پی سی بی کو بتایا ہے کہ برطانیہ کی لیسٹر شائر کائونٹی اگلے سال کے لئے ان سے معاہدہ کرنا چاہتی ہے اور کئی لیگز کیساتھ انکے ایجنٹ کا رابطہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آصف کی درخواست پر غور کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :