دبئی کے فلیٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

بدھ 9 ستمبر 2015 15:29

دبئی کے فلیٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر2015ء) دبئی کے فلیٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آگ بجھانے والے امدادی ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برگیڈئیر احمد عبید کا کہنا تھا کہ ایک ی گھر میں اتنے زیادہ افراد کو نہیں رہنا چاہئے اور حکومتی قوانین کی مطابق طرز زندگی اختیار کرنا چاہئے۔

ال۔ راشدیہ کے مطابق وہاں ایک فلیٹ میں قریباً 22لوگ موجود تھے جن میں سے 12 لیونگ روم میں جبکہ دس بیڈ روم میں موجود تھے۔حادثہ صبح ساڑھے نو بجے پیش آیا آگ بلڈنگ کے تیسرے فلور پر واقع فلیٹ کے باورچی خانہ میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے باہر کے کمرے تک جا پہنچی اور وہاں موجود سونے کے گدوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔