قومی اوپنر احمد شہزاد نے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی دعوت دیدی

بدھ 9 ستمبر 2015 16:01

قومی اوپنر احمد شہزاد نے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو پاکستان سپر لیگ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین احمد شہزاد نے نامور ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی دعوت دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹار پاکستانی بلے باز احمد شہزاد نے ٹیلی فون کر کے ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل کو پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی دعوت دی ہے ۔ احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ کرس گیل نے مثبت جواب دیا ہے اور امید ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن جائیں گے ۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ فروری 2016ء میں قطر کے دارلحکومت دوحا میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :