نیشنل بُک فاونڈیشن ملک میں فروغ کتب بینی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے

ڈاکٹر انعام الحق جاوید

بدھ 9 ستمبر 2015 16:32

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کہاہے کہ فاونڈیشن ملک میں فروغ کتب بینی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ، این بی ایف نے پچھلے دو سالوں میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر این بی ایف کے سیکرٹری آفتاب سومرو اور این بی ایف بُک ایمبیسیڈر اور اس وزٹ کے کوآرڈی نیٹر مرتضی نور بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ”این بی ایف یونیورسٹی بُک شاپ“ کے آئیڈیا کو آگے بڑھانے اور وہاں بُک شاپس بنانے کی ضرورت ہے ،این بی ایف اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گا۔ آفتاب سومرو نے مہمانوں کو این بی ایف بُک والنٹیرز کا ممبربننے کی دعوت دی۔