غیرملکیوں کیلئے سعودی حکومت کا شاندار اعلان۔۔۔ سعودی عرب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بدھ 9 ستمبر 2015 17:27

غیرملکیوں کیلئے سعودی حکومت کا شاندار اعلان۔۔۔ سعودی عرب میں خوشی ..

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر2015ء) سعودی حکومت نے وہاں موجود تارکین وطن کے لئے ایک ایسا قانون پاس کیا ہے جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جوازت کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان ال۔

(جاری ہے)

یحیی ٰ کے مطابق وزارت داخلہ نے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کو ملک بدر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے پاس ان کے اقامہ ( ریزیڈینٹ پرمٹ) یا تو موجود نہیں یا وہ زائد المیعاد ہو چکے ہیں۔

نئے قانون کے مطابق ان تمام لوگوں کو ملک سے باہر نکالنے یا سزا دینے کی بجائے صرف فوری طور پر جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ جوازت(جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ) کے مطابق اگلے سال سے تمام اقامہ کو پانچ سال کے شہریت کے شناختی کارڈ میں تبدیل کر دیا جائے گا مزید یہ کہ تمام شناختی کارڈ الیکٹرونک بنائے جائیں گے اور انہیں ری نیو کرنے کے لئے ای۔ سروس کا ستعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :