پاکستان میں 2016 کے آخر تک سمارٹ فون کی تعداد 4 کروڑ سے بڑھ جائے گی

بدھ 9 ستمبر 2015 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پاکستان میں 2016 کے آخر تک سمارٹ فون تیار کرنے والوں کی تعداد 4 کروڑ سے بڑھ جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ اندازوں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دسمبر 2016 تک سمارٹ فون کی تعداد 40 ملین سے بڑھ جائے گی ۔ای ۔ کامرس مارکیٹ کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر میں حالیہ گروتھ اور موبائل براڈ بینڈ استعمال کنندگان کے باعث ایاسا ممکن ہو سکا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی کے استعمال کنندگان کی تعداد 14.6 ملین ہو گئی ہے جس سے سمارٹ فون کی طلب بڑھ گئی ہے جو تمام ای کامرس پلیٹ فارم پر سب سے ٹاپ فروخت کی کیٹگری بن چکی ہے ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان میں موبائل استعمال کرنے والوں کے رحجانات میں تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ معروف کمپنیوں میں سیم سنگ ، مائیڈو سافٹ ، ھوائی ، پی ٹی سی ایل، ریوو ، ٹی پی ایل ٹریکر ، رنجو ، اینی فیکس انٹیکس ، ٹیلی نار اور زونگ شامل ہے ۔ جو ٹیبلٹس سے لے کر پرسنل ٹریکزز جیسے ڈیوائس اور ڈیٹا بنڈلز پیش کر رہی ہیں

متعلقہ عنوان :