وزیر اعظم کا ملکی برآمدات میں کمی پر اظہاربر ہمی کے بعد وزیر تجارت نے تاجر برادری کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا

بدھ 9 ستمبر 2015 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) وزیر اعظم نواز شریف کا ملکی برآمدات میں کمی پر بر ہمی کا اظہار کرنے کے بعد وزیر تجارت خرم دستگیر نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کا اجلاس (جمعرات )کواسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوے وزارت تجارت کو ہنگامی بنیاد وں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد وزیر تجارت خرم دستگیر نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کا اجلاس آج جمعرات کے روز اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جسمیں ملکی برآمدات بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات سے متعلق بزنس کمیونٹی سے تجاویز لی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :