قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی
کمیٹی منصوبے کی نگرانی کے علاوہ اس کی تیز اور بروقت تکمیل کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی
بدھ 9 ستمبر 2015 18:32
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک )کی نگرانی اور بر وقت تکمیل کے لئے 22رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ پارلیمانی کمیٹی 24جون 2015کو قومی اسمبلی اور 10 جولائی2015کو سینیٹ سے منظور کی جانے والی قراردادوں کے ضمن میں چیئرمین سینٹ اورپارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کی مشاورت سے قائم کی گئی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پر مشتمل ہے جن میں اراکین قومی اسمبلی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ، رانا محمد افضل خان، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر عباد اﷲ، اصفہان ایم بھنڈارا، اعجاز حسین جاکھرانی، اسد عمر، خالد مقبول صدیقی، اکرم خان درانی، غوث بخش خان مہر، محمود خان اچکزئی ، سید غازی گلاب جمال،امیر حیدر خان ہوتی ، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور اراکین سینٹ سردار فتح محمد خان حسنی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی ، شبلی فراز،بازمحمد خان، طلحہ محمود، مشاہد حسین سیداور میر حاصل خان بزنجو شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.