اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے کے منصوبے دسمبر 2017 تک مکمل ہو ں گے، احسن اقبال
پاک چین دوستی دیرپا اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہے، اقتصادی راہداری اس میں مزید وسعت پید ا کر ے گی،چینی سفیر
بدھ 9 ستمبر 2015 19:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک اور خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی۔اس منصوبے کے ذریعے چین، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی تین ارب آبادی ترقی کے ثمرات سمیٹے گی۔ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ دسمبر2017ء تک مکمل ہو جائے گا جس سے ملک میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہو جائیں گے۔
وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ــ’’مواقع، چیلنجز اور تزویراتی اہمیت‘‘ پر سیشن سے خطاب کررہے تھی۔سیشن میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیشن میں پاکستان میں چین کے سفیر سن وئی تونگ نے بھی خطاب کرتے ہوئے اقتصادی راہداری کو خطے کی ترقی کے لئے اہم اقدام قرار دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دیرپا اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور اقتصادی راہداری اس میں مزید وسعت پید ا کر ے گی۔
دریں اثناء احسن اقبال نے کہا اقتصادی راہدار ی نے چین اور پاکستان کے درمیان سیاسی تعلقا ت کو تزویراتی معاشی تعلقات میں بدل کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت توانائی کے منصوبوں کے ذریعے بجلی کی اضافی پیداوار کے ساتھ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔تھر میں کوئلے کے ذخائر کو استعمال کرتے ہوئے تھر کو انرجی کیپٹل میں بدلا جائے گا۔انہوں نے کہا گوادر کی ترقی اور مغربی روٹ کی تعمیر سے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔اس موقع پر سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی حسن نواز تارڑ نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.