جن شہروں میں میٹرو ٹرین چلی وہاں ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن

بدھ 9 ستمبر 2015 20:02

جن شہروں میں میٹرو ٹرین چلی وہاں ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئی ..

لاہوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ الرحمن نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ لاہور کو نہ صرف ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات میسر کرے گا بلکہ اس سے شہر میں ٹریفک کا پریشر بھی کم ہو گا -انہوں نے کہا کہ لوگ کاروں کی بجائے اس ٹرین میں سفر کو ترجیح دیں گے جس سے پٹرول کی بچت کی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میٹرو ٹرین سے سفر تیز تر اور آرام دہ ہو گا اور تاریخ گواہ ہے کہ جن شہروں میں میٹرو ٹرین منصوبے چل رہے ہیں کے وہاں لوگوں کے مزاج بھی تبدیل ہوئے ہیں اور ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئی ہے -انہو ں نے کہا کہ واشنگٹن ،نیویارک،لندن ،دہلی اور دیگر شہروں میں ٹرین کے باعث وہاں ٹریفک کے فلو میں 30فیصد کمی ہوئی اور اپنی گاڑیوں پر سفر میں 30فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے -صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس کے منصوبوں سے شہریو ں کو آرام دہ اور بہترین سفر کی سہولت آئی ہے -اور اب میٹرو ٹرین کا منصوبہ نہ صرف لاہور شہر کو خوبصورت شہر بنا دے گا بلکہ اس کا شمار جدید ترین شہروں میں ہونے لگے گا -میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلی نے جس طرح ریکارڈ وقت میں شاندار منصوبے مکمل کرائے ہیں اس طر ح میٹرو ٹرین کامنصوبہ بھی بہت جلد آن گراؤنڈ ہو گا۔