روسی صدر پیوٹن کی زندگی کے چند دلچسپ پہلو جن سے دنیا آج تک انجان ہے

muhammad ali محمد علی بدھ 9 ستمبر 2015 20:16

روسی صدر پیوٹن کی زندگی کے چند دلچسپ پہلو جن سے دنیا آج تک انجان ہے
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9ستمبر 2015 ء) رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک کے سربراہ روسی صدر پیوٹن کی زندگی کے چند دلچسپ پہلو جن سے دنیا آج تک انجان ہے۔ پیوٹن آج جہاں پر ہیں وہاں پر وہ صرف اپنی محنت کی بناء پر پہنچے ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں کبھی بھی کوئی خاندانی مدد حاصل نہیں رہی۔ آج ہم ان کی زندگی کے چند ایسے دلچسپ پہلوؤں کا تذکرہ کرنے جارہے ہیں جن سے متعلق دنیا انجان ہے۔

روسی صدر کا گمنامی سے عروج تک کا سفر انتہائی دلچسپ ہے۔ روسی صدر کی پیدائش ایک انتہائی متوسط خاندان میں ہوئی۔ انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی جبکہ 16 برس تک وہ سابق روس کے خفیہ ادارے کیلئے کام کرتے رہے۔ بعد ازاں سیاست میں شمولیت کیلئے انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور 1999 میں پہلی مرتبہ وزرات عظمی کا عہدہ سنبھالا۔

(جاری ہے)

اقتدار میں آنے کے بعد اپنے اقتدار کو طوالت دینے کے حوالے سے روسی صدر کی چالاکیوں نے دنیا بھر میں خوب توجہ حاصل کیے رکھی ہے۔ پیوٹن 2000 سے 2008 تک روس کے صدر رہے اور پھر2008 سے 2012 تک وزیرِ اعظم منتخب ہوئے۔ پیٹون 2012 میں پھر سے تیسری مرتبہ صدر منتخب ہو گئے اور 2018 تک ان کے اقتاد کی مدت 20 برس ہوجائے گی۔ روسی صدر جوڈو کراٹے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کے ماہر بھی مانے جاتے ہیں۔

پیوٹن نے 18 برس کی عمر میں بلیک بیلٹ حاصل کی تھی جبکہ وہ اپنی یونیورسٹی میں جوڈو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔ روسی صدر جوڈو کراٹے کے علاوہ تیراکی، گھڑسواری، غوطہ خوری، شکار، ہوا بازی، کار ریسنگ اور گلائڈنگ وغیرہ میں بھی بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ روسی صدر پالتو جانوروں کو پالنے کے بھی شوقین ہیں۔ روسی صدر کی زندگی کے کچھ پہلووں میں ان کا انٹرنیٹ اور موبائل فون کا استعمال نا کرنا سب سے دلچسپ پہلو مانے جاتے ہیں۔ روسی صدر کی ذاتی زندگی کافی پیچیدہ رہی ہے۔ 2013 میں ان کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ ان کی 2 بیٹیاں ہیں۔ ان کی دولت کے حوالے سے مغربی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جاتا ہے کہ وہ 40 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

متعلقہ عنوان :