بعض کھلاڑیوں کی بد عنوانی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے باعث 1999ء میں کوچنگ چھوڑ دی تھی ٗجاوید میانداد

1999ء میں میچ فکسنگ کی جڑیں ہماری کوششوں سے کمزور ہوئی تھیں ٗانٹرویو

بدھ 9 ستمبر 2015 20:24

بعض کھلاڑیوں کی بد عنوانی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے باعث 1999ء میں کوچنگ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور کھلاڑی جاوید میانداد نے کہا ہے کہ انہوں نے بعض کھلاڑیوں کی بد عنوانی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے باعث 1999ء میں کوچنگ چھوڑ دی تھی ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میں نے اس وقت کرکٹ بورڈ کے چیئر مین خالد محمود سے کہا تھا کہ وہ ان کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے ورنہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے ٗ میرے ضمیر میں ان کے ساتھ مزید رہنے کی اجازت نہیں دی جس پر میں نے استعفیٰ دیدیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 1999ء میں میچ فکسنگ کی جڑیں ہماری کوششوں سے کمزور ہوئی تھیں جب ان سے پوچھا گیا کہ ان اطلاعات میں کتنی صداقت ہے کہ بعض کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا تھا اور انہیں دھمکیاں بھی دی تھیں تو جاوید میانداد نے کہاکہ اس میں کوئی صداقت نہیں بلکہ میں نے خبر دار کیا تھا کہ بعض کھلاڑی جان بوجھ نتائج تبدیل کرتے ہیں اور اپنی کار کر دگی کا درست طورپر استعمال نہیں کر تے اس لئے میں نے چیئر مین سے ان کے خلاف کارروائی کیلئے کہا تھا لیکن انہوں نے میرا اعتبار نہیں کیا اور آج وہ نقصان دیکھ رہے ہیں ۔