احمد شہزاد کا کرس گیل کو ٹیلیفون، پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی دعوت

کرس گیل نے مثبت جواب دیا ، امید ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن جائیں گے،احمد شہزاد

بدھ 9 ستمبر 2015 21:48

احمد شہزاد کا کرس گیل کو ٹیلیفون، پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی دعوت

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین احمد شہزاد نے نامور ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ فروری دوہزار سولہ میں قطر میں کھیلا جائے گا۔سٹار پاکستانی بلے باز نے ٹیلی فون کر کے ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل کو پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ کرس گیل نے مثبت جواب دیا ہے اور امید ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :