یو ایس اوپن، ثانیہ مرز، سرینا ولیمز اور جوکووچ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

سرینا ولیمز اپنی بہن وینس ولیمز،جوکووچ نے ہسپانوی حریف فیلی سیانو لوپیز کو شکست دی خواتین ڈبلز میں ثا نیہ مرزا اور مارتینا ہنگز کی جوڑی نے یونگ جان چین اور ہاؤ چنگ کی جوڑی کو مات دی

بدھ 9 ستمبر 2015 21:51

یو ایس اوپن، ثانیہ مرز، سرینا ولیمز اور جوکووچ نے سیمی فائنل کیلئے ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) خواتین اور مردوں کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ کے خواتین کے کواٹر فائنل مقابلے میں سرینا ولیمز کا مقابلہ اپنی بڑی بہن اور سابقہ چیمپیئن وینس ولیمز سے ہوا اور حسب توقع یہ ایک سخت مقابلہ ثابت ہوا۔

سرینا نے پہلا سیٹ 6-2 سے اپنے نام کیا لیکن دوسرے سیٹ میں وینس نے اپنی چھوٹی بہن کو بے بس کرتے ہوئے 6-1 کے اسکور سے سیٹ جیت کر میچ 1-1 سیٹ سے برابر کردیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں عالمی نمبر ایک سرینا نے اپنی قابلیت کا بہترین مظاہرہ کرتا ہوئے 6-3 سے سیٹ جیت کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ کیلنڈر گرینڈ سلیم مکمل کرنے کے خواب کی تکمیل کی جانب بھی سفر جاری رکھا۔

(جاری ہے)

اگر سرینا یو ایس اوپن جیت لیتی ہیں تو خواتین ٹینس کی تاریخ میں ایک سال کے چاروں گرینڈ سلیم جیتنے والی چوتھی کھلاڑی بن جائیں گی۔سیمی فائنل میں سرینا کا مقابلہ اٹلی کی رابرٹا ونچی سے ہوگا جنہوں نے تین سیٹس کے مقابلے کے بعد فرانس کی ملیڈینوواویچ کو زیر کیا۔ادھر مردوں کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے اپنی فتوحات کا سفر جاری رکھتے ہوئے لگاتار نویں سال یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی کا اعزاز حاصل کر لیا،جوکووچ نے پہلے سیٹ میں اپنے ہسپانوی حریف فیلی سیانو لوپیز کو با آسانی 6-1 سے شکست دی لیکن دوسرے سیٹ میں فلسنگ میڈوز میں شائقین اس وقت دنگ رہ گئے جب لوپیز نے 6-3 سے سیٹ میں کامیابی حاصل کر کے میچ 1-1 سیٹ سے برابر کردیا۔

اپنی تحمل مزاجی کے لیے مشہور جوکووچ سیٹ ہارنے پر شدید تناؤ میں نظر آئے اور انہوں نے غصے میں اپنی شرت پھاڑنے کے بعد ریکٹ زمین پر دے مارا۔تاہم پھر انہوں نے اپنے اعصاب پر قابو پایا اور بہترین پیشہ ورانہ کھیل کی بدولت اگلے دونوں سیٹ 6-3 اور7-6سے جیت کر میچ میں فتح حاصل کر لی۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی سربین کھلاڑی نے لگاتار نویں سال یو ایس اوپن کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ان کا مقابلہ جمعہ کو دفاعی چیمپیئن مارٹن سیلس سے ہو گا جنہوں نے کوارٹر فائنل میں سخت مقابلے کے بعد فرانس کے جو ولفریڈ ٹی سونگا کو شکست دی۔سیلس نے ابتدائی دونوں سیٹ 6-4اور 6-4سے جیتے لیکن پھر میچ پر سونگا چھا گئے اور اگلے دونوں سیٹ میں 3-6 اور 7-6سے کامیابی سمیٹی۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں کروشین کھلاڑی نے اعصاب کو بحال کرتے ہوئے سیٹ 6-4 سے جیت کر اعزاز کے دفاع کی جانب پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

خواتین کے ڈبلز کے مقابلے ہندوستان کی ثانیا مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارتینا ہنگز کی جوڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اب لگاتار دوسرے گرینڈ سلیم سے محض دو قدم دور ہیں۔ومبلڈن اوپن کی فاتح جوڑی نے چائنیز تائیپئی کی یونگ جان چین اور ہاؤ چنگ کی جوڑی کو 6-7، 1-6 سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :