پاکستان ہاکی فیڈرشن ملک میں قومی کھیل کی بحالی کیلئے کوشاں ، ارجنٹائن ہاکی فیڈریشن سے رابطہ

ارجنٹائن کو رواں سال 3میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کر نے کی دعوت

بدھ 9 ستمبر 2015 21:51

پاکستان ہاکی فیڈرشن ملک میں قومی کھیل کی بحالی کیلئے کوشاں ، ارجنٹائن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے بعد ہاکی فیڈرشن بھی ملک میں قومی کھیل کی بحالی کے کوشاں ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم ،لاہور میں ہاکی فیڈریشن کا اہم اجلاس ہوا ،ذرائع کے مطابق فیڈیشن نے ملک میں ہاکی کی بحالی کے سلسلے میں اجنٹائن ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے ارجنٹائن کو رواں سال نومبر میں 3میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر نے کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :