اسلام آباد ٹریفک پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی کے سا تھ عوام کی زند گیو ں کو بھی محفو ظ بنا نے میں اہم کر دار ادا کر رہی ہے ، پرویزرشید

پولیس نے دہشت گر دوں کا جرات مندی سے مقابلہ کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،عوام کو پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کاتقریب سے خطاب

بدھ 9 ستمبر 2015 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرپر و یز رشید نے کہاہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی کے سا تھ عوام کی زند گیو ں کو بھی محفو ظ بنا نے میں اہم کر دار ادا کر رہی ہے ، پولیس نے دہشت گر دوں کا جرات مندی سے مقابلہ کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ، ملک بھر کی پولیس کی قربانیوں کو خر اج تحسین پیش کر تا ہو ں اور یہ قربانی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی،عوام کو پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے،ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پاکستا ن نیشنل کو نسل آ ف دی آ رٹ میں اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کے ایف ایم 92.4چینل کی ایو ارڈ تقریب سے خطا ب کے دوران کیا ۔

اس مو قع پر آئی جی اسلام آ باد طا ہر عالم خان ، ایس ایس پی ٹر یفک ملک مطلو ب احمد، ایس پی خا لد رشید اور دیگر پولیس افسران پر وگر ام منیجر میڈم عائشہ جمیل کے علا وہ زند گی کے مختلف شعبہ جا ت سے تعلق رکھنے والے افر اد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بعدا زاں وفا قی وزیر نے اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کی ویب سا ئٹ کا افتتا ح بھی کیا کہ FM 92.4 پر بہتر ین کا رکر دگی دکھا نے والے عملہ کو ایو ارڈ بھی دئیے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹریفک پولیس ہما ر ی زند گیوں کو محفوظ بنانے میں اہم کر دار ادا کر رہی ہے اور یہ عمل عبا دت ہے اور انسانوں کی زندگی بچا نا افضل ترین عبا دت ہے انہو ں نے کہا کہ ٹر یفک پولیس کے سا تھ ساتھ مجمو عی طو ر پر پا کستا ن پولیس ، پولیس ڈیپا ر ٹمنٹ سے تعلق رکھنے وہ تما م لو گ جو پولیس میں اپنے فرائض سرانجا م دے رہے ہیں ان کو بھی خر اج تحسین پیش کر تا ہو ں، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کا ریڈ یو FM92.4 شہریو ں کو قا نو ن عمل کی پا سداری کو یقینی بنا نے اور انہیں راستہ دکھانے میں اہم کر دار ادا کر رہا ہے ۔

اسلام آ باد ٹریفک پولیس کے اہلکا ر بلا خو ف و خطر اور بلا تفریق ڈیو ٹی سر انجام دے رہے ہیں، اس ڈیپا ر ٹمنٹ کے لو گ جو سخت تر ین مو سم گر می/سردی، آ ند ھی طو فان میں اپنے فرائض سرانجام دیتے تھے لیکن اب طو یل عرصہ سے خو د کش جیکٹ اور ٹا رگٹ کلر کے سامنے بھی کھڑ ے ہیں اور دہشت گر د گھر سے نکلتے ہی وہ کہیں بھی جہا ں مو قع ملے اپنی پیا س کو ٹھنڈ اکرتے ہیں ۔

ان تما م پولیس افسران وجو انو ں کو بھی جو دہشت گر دی کا مقابلہ کر تے ہو ئے شہا دت کے مر تبے پر فائز ہو ئے ان کو بھی خر اج تحسین پیش کر تے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پولیس کو دہشت گر دی کی تر بیت نہ ہو نے کے با و جو د جس طر ح پا کستا ن پولیس نے بہا دری اور جر ات مندی کا مظا ہر ہ کیا ۔ اور پا کستا ن اور پا کستا نی عوام کو محفو ظ بنا یا ان کو ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا ، آئی جی اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن نے کہا کہ میں جناب پرویز رشید وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا ممنون ہوں کہ جنہوں نے آج کی تقریب میں شرکت کر کے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ریڈیو نے آج اپنی تشکیل کے چھ سال مکمل کرنے کے بعد اعزازی تقریب کا انعقاد کیا ہے ۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ریڈیو نے عوامی شعور اور آگاہی میں وہ کردار ادا کرتے ہوئے جہا ں روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا وہاں اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا ہے جس کی بدولت اسلام آباد کی شاہراؤں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حادثات میں واضح کمی آئی ہے اگر سال 2013 کا تقابلی جائزہ 2014 سے کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ 112 کی نسبت 70 حادثات پیش آئے۔

انہو ں نے کہا کہ اگرچہ میٹروبس پراجیکٹ اور دھرنوں کے علاوہ سیکورٹی ناکہ جات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کو بہتر رکھنا ایک کٹھن کام تھا مگر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ریڈیو نے عوامی مشکلات کو حل کرنے کے لئے ٹریفک انفارمیشن کا کام بطریق احسن سرانجام دیا ۔چھ سال قبل اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایف ایم رریڈیو 92.4 شروع کیا کہ جو آج اسلام آباد میں سب سے زیادہ سنا جانے والا ریڈیو ہے جذبہ حب الوطنی اور ثقافت کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی ایجو کیشن ،روڈ اپ ڈیٹس ،معاشرتی مسائل پر مبنی پروگرام عوام کے لئے پیش کرتا ہے یقیناً یہ ایک مستحسن عمل تھاکہ جس نے عوام اور پولیس کے رابطے کو بڑھایا اور عوام کو ایک پلیٹ فارم دیا کہ جہاں وہ اپنی شکایات پہنچا سکتے ہیں ایف ایم ریڈیو پر اس وقت 40 جذبہ حب الوطنی سے سرشار نوجوان رضا کار اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ایف ایم ریڈیونے نوجوان طلباء کی تربیت کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا بھی آغاز کیا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے سفیر بنائے جا سکیں اور اب تک کوئی 300 سے زائد طلباء ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں ۔

میدان عمل میں تنہا میں کوئی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوتا اگر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹیم میرے ہمراہ کھری نہ ہوتی میں اس حوالے سے خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں کہ مجھے جرات مند ،متحرک اور باصلاحیت ٹیم میسر آئی ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سربراہ ملک مطلوب احمد،ایس پی ٹریفک خالد رشید ،اسٹیشن ڈائریکٹر محترمہ عائشہ جمیل میری تمام نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ایس ایس پی اسلام آ باد ٹر یفک پولیس ملک مطلو ب احمد نے بھی خطا ب کیااور اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کے نظا م کو جد ید بنا نے کے سلسلے میں اقداما ت سے آ گا ہ کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ " ITP دیگر پولیس فورس کے لئے ایک رول ماڈل کے طور پر ابھرا ہے اور یہ اس کے مقاصد کے مطابق زیر و ٹالورنس ، وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کی پالیسی کو یقینی بنایا ۔انہوں نے کہا کہ ITP ایف ایم ریڈیو چینل 92.4 اس طرح ٹریفک کے بہاؤ کو منظم ، عوام اور بھی سڑک کے صارفین کیلئے اصل وقت کی معلومات کے ایک منبع میں آگاہی پیدا کر رہا ہے۔اور ا نہوں آئندہ بھی اسی طرح کی کارکردگی کی امید ظاہر کی۔