الیکشن کمیشن کاانتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مختلف افسران سے حلف نامے لینے کافیصلہ

افسران کسی منتخب نمائندے کے کہنے پر کوئی ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کرینگے،الیکشن کمیشن

بدھ 9 ستمبر 2015 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مختلف افسران سے حلف نامے لینے کافیصلہ کیاہے کہ وہ کسی منتخب نمائندے کے کہنے پر کوئی ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس مقصد کیلئے سیکرٹری منصوبہ بندی حکومت پاکستان ،چیئرمین پی اینڈ بی حکومت پنجاب اورایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ حکومت سندھ سے حلف نامے لینے کافیصلہ کیا گیا ہے جن میں ان سے یقین دہانی لی جائے گی کہ وہ کسی پروگرام یامنصوبے کیلئے منتخب نمائندوں کی سفارشات پرکوئی فنڈ جاری نہیں کرینگے الیکشن کمیشن نے ڈی سی او لاہور کی 390 لیڈی سینٹری پٹرول محکمہ صحت کیلئے بھرتی کی درخواست بھی مسترد کردی ہے اور ہدایت کی ہے کہ انتخابی عمل مکمل ہونے تک یہ بھرتیاں ملتوی رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :