حکومتی قانون سازی کی بدولت ملک بھر کی تجارتی تنظیموں کے انتظامی معاملات میں شفافیت آئی ہے،خرم دستگیر
ڈی جی ٹی او کے نئے قانون کے تحت نکلنے والی ٹیکنیکل آسامیوں پر تعیناتی کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی مدد سے بھرتیاں کی جائیں،وفاقی وزیرتجارت
بدھ 9 ستمبر 2015 22:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہحکومتی قانون سازی کی بدولت ملک بھر کی تجارتی تنظیموں کے انتظامی معاملات میں شفافیت آئی ہے،اس وقت ملک کی کسی تجارتی تنظیم میں حکومت کی طرف سے کوئی ایڈمنسٹریٹر تعینات نہیں کیا گیاجو حکومت کی تجارتی تنظیموں کے معاملات میں عدم مداخلت کا واضح ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ ڈی جی ٹی او کے نئے قانون کے تحت نکلنے والی ٹیکنیکل آسامیوں پر تعیناتی کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی مدد سے بھرتیاں کی جائیں اور اس عمل کو انتہائی شفاف بنایا جائے تاکہ متعلقہ اہل افراد متعلقہ سیٹوں پر تعینات کئے جا سکیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ نئے ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت رولز بنادئیے گئے ہیں، اس سے قبل تجارتی تنظیموں کو ٹریڈ آرڈیننس1961کے تحت چلایا جاتا تھا۔
نئے قانون کی بدولت تجارتی تنظیموں کے معاملات میں بہتری آئی ہے، تنظیموں اور تجارتی دھڑوں کے مابین قانونی تنازعات کو تیزی سے حل کرنے کا میکنزم اس قانون کی خصوصیت ہے۔اس قانون کے تحت سروسز سیکٹر میں خواتین چیمبرزاور چھوٹے تاجروں کے چیمبرز اور ایسوسی ایشننزقائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔دو سال تک ممبر رہنے والی تنظیمیں ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گی۔تنظیموں کے لائسنس کی پانچ سال بعدتجدید لازم ہو گی۔ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ادارہ تجارتی تنظیموں کو جرمانے بھی کر سکے گا۔مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.