یو ایس اوپن ٹینس ، راجر فیڈرر ، سٹان واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 10 ستمبر 2015 11:05

یو ایس اوپن ٹینس ، راجر فیڈرر ، سٹان واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10ستمبر ۔2015ء ) یو ایس اوپن ٹینس کے مردوں کے ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر اور سٹان واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ، سیمی فائنل میں دونوں آمنے سامنے ہوں گے ۔ سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے فیڈرر نے فرانس کے رچرڈ گیسکے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔

(جاری ہے)

فیڈرر نے 3-6، 3-6 اور 1-6 سے میچ جیتا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے ہی واورینکا نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو 4-6، 4-6 اور 0-6 سے ہرایا ۔ اینڈرسن نے برطانیہ کے عالمی نمبر تین کھلاڑی اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔ سیمی فائنل میں سوئس کھلاڑی فیڈرر اور ان کے ہم وطن واورینکا مد مقابل ہوں گے ۔