اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس کا پہلا دور شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 11:10

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کا پہلا دور شروع ہو چکا ہے.

(جاری ہے)

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز سمیت گورنر کے پی کے، وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیر اعظم گلگت بلتستان، ڈی جی ایم آئی ، ڈی جی آئی بی اور نیشنل کورآرڈینیٹر نیکٹا شریک ہیں. وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں جاری ہے جبکہ اجلاس میں تمام رہنما اپنے اپنے اضلاع میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دیں گے. واضح رہے کہ اجلاس کا دوسرا دور وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہو گا.