اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت نے ڈولفن فورس تیار کر لی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 11:14
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : پنجاب حکومت نے صوبے میں امن کے قیام کے لیے ایک نئی فورس تشکیل دی ہے جس کا نام ڈولفن فورس رکھا گیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اس فورس کی ٹریننگ فی الحال جاری ہے، ڈولفن فورس کا رسپانس ٹائم 7 منٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ فورس کی تربیت ٹریفک پولیس لائن میں کی جا رہی ہے جہاں 500 cc موٹر سائیکلوں پر سوا ر ڈولفن فورس کے نوجوانوں کو جرائم پیشہ افراد کو دبوچنے، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پستول کے استعمال اور فوری طور پر تنگ گلیوں میں بھی جرائم پیشہ افراد تک رسائی حاصل کرنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
ڈولفن فورس کی ٹریننگ تُرکی کے تربیت یافتہ ٹرینرز کر رہے ہیں جس کے تحت ان کو قابل بنانے اور پولیس فورس کا منفی امیج زائل کرنے پر بھر پور توجہ دی جار ہی ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق ڈولفن فورس کا مقصد شہریوں کو مکمل تحفظ کی فراہمی اور جرائم پیشہ افراد پر خوف طاری رکھنا ہے جبکہ ٹریننگ مکمل ہوتے ہی ڈولفن فورس کو عملی میدان میں جلد اتارنے کی توقع کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کیا جا سکے۔ ٹریننگ حاصل کرتے نوجوان شہریوں کی حفاظت اور ان کی شکایات کا جلد ازالہ کرنے کے لیے بھی پُر عزم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.