ورلڈ 6 سنوکر چیمپئن شپ ، ناک آؤٹ مرحلے میں آج تین پاکستانی کیوئسٹ اِن ایکشن ہونگے

جمعرات 10 ستمبر 2015 11:15

ورلڈ 6 سنوکر چیمپئن شپ ، ناک آؤٹ مرحلے میں آج تین پاکستانی کیوئسٹ اِن ..

بنکاک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10ستمبر ۔2015ء )ورلڈ 6 سنوکر چیمپئن شپ کا ناک آؤٹ مرحلہ آج سے شروع ہو گا جس میں تین پاکستانی کیوئسٹ اِن ایکشن ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بنکاک میں جاری ورلڈ 6 سنوکر میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کے علاوہ اسجد اقبال اور محمد سجاد نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ایونٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ آج سے شروع ہو گا جس میں تینوں قومی کیوئسٹ اپنا زور بازو دکھائیں گے ۔ شیڈول کے مطابق اسجد اقبال کا ویلز کے ریان ڈے سے میچ ہو گا جو صبح کھیلا جائے گا محمد آصف کا تھائی حریف جبکہ محمد سجاد کا سکاٹش کھلاڑی سے مقابلہ ہو گا دونوں ناک آؤٹ میچ دن 2 بجے شروع ہوں گے ۔