یو ایس اوپن، اٹلی کی فلیویا پنیٹا نے پیٹرا کویٹووا کو اپ سیٹ شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 10 ستمبر 2015 11:25

یو ایس اوپن، اٹلی کی فلیویا پنیٹا نے پیٹرا کویٹووا کو اپ سیٹ شکست دیکر ..

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10ستمبر ۔2015ء ) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اٹلی کی فلیویا پنیٹا نے کواٹرفائنل میں جمہوریہ چیک کی نمبر 5 سیڈ پیٹرا کویٹووا کو اپ سیٹ شکست کے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

یوایس اوپن وویمنز سنگلز کے تیسرے کواٹرفائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹووا اور اٹلی کی فلیویا پنیٹا کے درمیان جوڑ پڑا ، نمبر 5 سیڈ پیٹراکوویٹوا نے پہلا سیٹ 4-6 سے جیت کر برتری حاصل کی ، فلیویا پنیٹا نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 4-6 سے اپنے نام کیا ۔ تیسرے سیٹ میں فلیویا پنیٹا نےشاندار کھیل پیش کیا اور سیٹ 4-6 سے جیت کر سیمی فائنل میں قدم رکھ لیا ۔