یو ایس اوپن ، رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کیریئر میں پہلی بار ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلیں گی

جمعرات 10 ستمبر 2015 11:36

یو ایس اوپن ، رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کیریئر میں پہلی بار ایونٹ کا سیمی ..

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10ستمبر ۔2015ء ) رومانیہ کی سیمونا ہیلیپ سیکنڈ سیڈ بیلا روس کی کھلاڑی آزا رینکا کو ہرا کر یو ایس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ نیویارک میں کھیلے گئے یوایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں سیمونا ہیلپ اور آزارینکا میں سخت مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

پہلا سیٹ سیمونا جبکہ دوسرا سیٹ میں آزارینکا نے جیتا جس کے بعد تیسرے سیٹ میں سیمونا نے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ سیمونا ہیلپ نے آزارینکا کو 3-6 ، 6-4 اور 4-6 سے شکست دی۔ رومانیہ کی ٹینس سٹار سیمونا ہیلپ نے کیرئیر میں پہلی بار یو ایس اوپن کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے ۔ سیمی فائنل میں سیمونا ہیلپ کا مقابلہ اٹلی کی فلیویا پینیٹا سے ہو گا ۔