الائیڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی بلاک کی توسیع کیلئے 10ملین روپے کا عطیہ

جمعرات 10 ستمبر 2015 11:50

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) الائیڈ بینک لمیٹڈ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی بلاک کی توسیع کیلئے 10ملین روپے کا عطیہ فراہم کیا ہے جس سے پی آئی سی کے ایمرجنسی بلاک کو14 بستروں سے 100 بستروں تک توسیع دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الائیڈ بینک لمیٹڈ کے کمرشل بینکنگ گروپ کے سربراہ طاہر یعقوب بھٹی نے پی آئی سی کے سی ای او ڈاکٹر ندیم حیات ملک کو چیک پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بینک اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے مالیاتی شعبہ میں صارفین کو خدمات کی فراہمی یا صحت ، تعلیم یا کھیلوں کے شعبہ کی ترقی و بہتری ہو، بینک اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی بلاک کے زیرتعمیر حصے میں بینکنگ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اے ٹی ایم مشین بھی نصب کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :