ثانیہ مرزا کی فتوحات برقرار، یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 10 ستمبر 2015 11:53

ثانیہ مرزا کی فتوحات برقرار، یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کے فائنل میں ..

نیویارک ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گی ۔ انہوں نے سیمی فائنل میچ میں سیرا ایرانی اور فلاویہ پینی یٹا پر مشتمل اٹالین جوڑی کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل راؤنڈ میچ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سیرا ایرانی اور فلاویہ پینی یٹا پر مشتمل اٹالین جوڑی کوسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔