راجر فیڈرر نے مسلسل 14 ویں بار سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ میں جگہ بنا لی

جمعرات 10 ستمبر 2015 11:54

راجر فیڈرر نے مسلسل 14 ویں بار سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ میں جگہ ..

نیویارک ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور 17 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر نے سال کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی کیلئے کوالیفائی کر لیا، فیڈرر نے مسلسل 14 ویں بار ایونٹ تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز چوتھے راؤنڈ میچ میں فیڈرر نے میزبان ملک کے پلیئر جان اسنر کو شکست دی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹ کٹوا لیا۔ فیڈرر سے قبل عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے بھی اپنی شرکت یقینی کر چکے ہیں۔