اداکارہ بابرہ شریف نے شیر کا بچہ گود لے لیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 12:30

اداکارہ بابرہ شریف نے شیر کا بچہ گود لے لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) اداکارہ بابرہ شریف نے شیر کا بچہ گود لے لیا،بابرہ نے شیر کے بچے کے ساتھ سیلفی بنائی اور چڑیا گھر کی سیر بھی کی،اداکارہ بابرہ شریف پہنچیں لاہور کے چڑیا گھر ،جہاں انہیں پسند آیا شیر کا بچہ جسے انہوں نے گود لے لیا،بابرہ شریف نے شیر کے بچے کیلئے دو لاکھ روپے چیک چڑیا گھر انتظامیہ کو دیا اور لے لیا شیر کے بچے کو گود۔

(جاری ہے)

بابرہ نے شیر کے بچے کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں اور چڑیا گھر کی سیر بھی کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں جانور بہت پسند ہیں اسی لئے انہوں نے شیر کے بچے کو گود لیا ہے۔