ہاکی فیڈریشن کے نئے عہدیداروں نے ملک میں قومی کھیل کی بحالی کیلئے کوششیں شروع کردیں

جمعرات 10 ستمبر 2015 12:53

ہاکی فیڈریشن کے نئے عہدیداروں نے ملک میں قومی کھیل کی بحالی کیلئے کوششیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے عہدیداروں نے چارج سنبھالتے ہی ملک میں بین الاقوامی ہاکی کے انعقاد کے لئے کوششیں شروع کردیں۔ پی ایچ ایف نے ارجنٹائن ہاکی فیڈریشن کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئر نے فیڈریشن کا چارج سنبھالتے ہی ملک میں بین الاقوامی ہاکی کے انعقاد کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے ارجنٹائن کو تین میچز کی سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ورلڈ ہاکی لیگ سے قبل پاک ارجنٹائن ہاکی سیریز ہونے کا امکان ہے۔ ارجنٹائن ٹیم نے دسمبر میں ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے لئے بھارت جانا ہے جس سے پہلے ارجنٹینا ٹیم کو پاکستان کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے۔