فلم ”گینگز آف واسع پور“ کے تیسرے حصے پر کام شروع کر دیا گیا
جمعرات 10 ستمبر 2015 13:07
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) معروف بولی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی فلم ”گینگز آف واسع پور“ کے تیسرے حصے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق گینگز آف واسع پورکے اولین دو حصے بنانے والے ہدایتکار اور پروڈیوسر انوراگ کشیپ نے اس سیریز کی نئی فلم بنانے کا اعلان کیا تاہم اس بار فلم کی ہدایات مصنف ذیشان قادری دیں گے۔
فلم کے گزشتہ دو حصوں کی کہانی بھی ذیشان قادری نے لکھی تھی۔ذیشان نے اس بات کی تصدیق اپنی ہدایت کردہ پہلی فلم ’میروتھیا گینگسٹر‘ کے میوزک لانچ کی تقریب کے دوران کی۔ان کا کہنا تھا کہ انوراگ کشیپ نے ان سے فلم ’گینگز آف واسع پور 3‘ کی کہانی تحریر کرنے اور اس کی ہدایات دینے کا کہا ہے جس کے بعد انہوں نے کہانی پر کام شروع کردیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.