اتھیا شیٹھی بولی وڈ کی نئی فیشن آئیکون ہوں گی

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:22

اتھیا شیٹھی بولی وڈ کی نئی فیشن آئیکون ہوں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)دبنگ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ ایک لمبے عرصے سے خبروں کی سرخیوں میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

1983 کی فلم ”ہیرو‘ ‘کا ریمیک بننے والی یہ فلم اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹھی اور سورج پنچولی کی بولی وڈ میں پہلی فلم ہوگی۔اس فلم کی خبریں ہی صرف میڈیا میں گردش نہیں کر رہی بلکہ اداکارہ اتھیا شیٹھی کے انسٹاگرام پر موجود خوبصورت تصاویر کا جادو بھی سب کے سر پر چڑھ کر بول رہا ہے۔اتھیا شیٹھی کے انسٹاگرام سے جمع کیے گئے ان کے ایسے 5 اسٹائلز جنہوں نے اپنی طرف ہماری توجہ کو مرکوز کردیا ہے۔