ندیم بیگ کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی “ کے پروموشن کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:31

ندیم بیگ کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی “ کے پروموشن کا آغاز کر دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) ندیم بیگ کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی “ کے پروموشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اس فلم سے نیا ٹرینڈجنم لے گا،پاکستانی مداحوں کے لئے عیدکوتحفہ ثابت ہوگی۔پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے کا جانا پہچانا م اداکار ،ہدایتکار ندیم بیگ کی پہلی فیچر فلم”جوانی پھر نہیں آنی“ کی پروموشن کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

جس میں فلم کی کاسٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر اداکار و فلمساز ہمایوں سعید ،سوہائے علی ابڑو، ثروت گیلانی، احمد علی بٹ، واسع چوہدری و دیگر فنکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم سے لالی ووڈ میں ایک نیا ٹرینڈ جنم لے گا اوریہ پاکستانی مداحوں کیلئے ایک منفرد فلم ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

اب وقت بدل رہا ہے ،ہم نے فلم انڈسٹری کے لوگوں کو ایک نئی راہ دکھائی ہے۔

یہ رومانی و نغماتی فلم ہے جو ہماری طرف سے پاکستانی مداحوں کیلئے عید الاضحی کا شاندارتحفہ ثابت ہوگی۔ میکڈونلڈز کے جمیل احمد مغل نے کہا کہ وہ پاکستان کی نئی بلاک بسٹر فلم جوانی پھر نہیں آنی کو سپانسر کررہے ہیں تا ہم اس سپانسر شپ کی وجہ پاکستان میں فن و مزاح کو فروغ دینا ہے۔فلم کی کہانی ایسے چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو بوریت سے بیزار ہیں اور زندگی میں کچھ نیاچاہتے ہیں۔