نئی سنسنی خیز فلم ’ڈیمولیشن‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:43

نئی سنسنی خیز فلم ’ڈیمولیشن‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا

ہالی ووڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی فلم ’ڈیمولیشن‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کو ہالی ووڈ کے مشہور و معروف ڈائریکٹر مارک ویلی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار جین مارک ویلی کی اس فلم کی کہانی خطرناک کار حادثے میں بیوی کی موت کے صدمے سے دو چار شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی زندگی کو نارمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا نظر آتا ہے، لیکن اپنی بیوی کو دل و دماغ سے نکالنے میں ناکام ہو جاتا ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی وڈ اداکار جیک گیلن ہال، نومی واٹس ،کرس کوپر اور جوڈا لیوس شامل ہیں۔ لیانا ہولفن، مولی اسمتھ اور سڈنی کیمل کی مشترکہ پروڈکشن تیار ہونے والی فلم زندگی کے اْتار چڑھاؤ اور دکھ سکھ کی کہانی پیش کرتی ہے فاکس سرچ لائٹ پکچرز کے تحت آئندہ سال 8اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔