ٹور آف سپین سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ ٹام ڈومیلینڈ کے نام

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:51

ٹور آف سپین سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ ٹام ڈومیلینڈ کے نام

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10ستمبر ۔2015ء ) ٹو رآف سپین سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ ہالینڈ کے ٹام ڈومیلینڈ نے جیت لیا ۔ سپین میں جاری ٹور آف سپین سائیکل ریس کے 17ویں مرحلے میں 38.7 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

اس مرحلے میں شرکاء کو مختلف راستوں پر سفر طے کرنا تھا ۔ ہالینڈ کے سائیکل سوار ٹام ڈومیلنڈ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ,یہ مرحلے جیت لیا۔پولینڈ کے بونڈنر دوسرے نمبر پر رہے ۔ اوور آل سٹینڈنگز میں سپین کے کوئم روڈریگیز سب سے آگے رہے ۔