سری لنکا کرکٹ کا آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:52

سری لنکا کرکٹ کا آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) سری لنکا کرکٹ نے آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، کالی آندھی دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ تفیلات کے مطابق کالی آندھی کی ٹیم 14 اکتوبر کو گال ٹیسٹ سے سیریز کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 22 اکتوبر سے پی سیرا اوول کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہے کیونکہ کالی آندھی ابھی تک سری لنکن سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے یکم نومبر، دوسرا میچ 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی 9 نومبر جبکہ دوسرا اور آخری میچ 12 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :