اینڈر برٹو کے خلاف فائٹ کریئر کا آخری مقابلہ ہوگا ،مے ویدر

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:58

اینڈر برٹو کے خلاف فائٹ کریئر کا آخری مقابلہ ہوگا ،مے ویدر

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)شہرہ آفاق امریکی باکسر فلائیڈ مے ویتھر نے کہا ہے کہ اینڈر برٹو کے خلاف میرے کیریئر کی آخری فائٹ ہو گی۔ ویتھر اور برٹو 12 ستمبر کو رنگ میں اتریں گے اور مے ویتھر نے اس مقابلے کے بعد انٹرنیشنل باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

مے ویتھر اب تک 48 پروفیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں اور برٹو کے خلاف کامیابی ان کی مسلسل 49 ویں کامیابی ہو گی اور اس کے ساتھ ہی وہ راکی مرسیانو کے زیادہ مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برابر کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بوٹو کے خلاف فائٹ سے خوفزدہ نہیں، بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہوں، کوشش ہو گی کہ مقابلہ جیت کر کیریئر کی آخری فائٹ کو یادگار بناؤں۔