بھارتی وزیر نے اپنے ہی کر کٹ بورڈ کی بد نیتی سے پر دہ اٹھا دیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 14:00

بھارتی وزیر نے اپنے ہی کر کٹ بورڈ کی بد نیتی سے پر دہ اٹھا دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)بھارتی وزیر نے اپنے ہی بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کی بدنیتی کا پول کھول دیا،بھارتی وزیر کرن ری جوجو نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت سے پاکستان سے سیریزکی اجازت طلب ہی نہیں کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ہوم منسٹر نے بی سی سی آئی کی پاک بھارت سیریز پر ٹال مٹول کے راز سے پردہ اٹھادیا، کرن ری جوجو نے بیان میں کہا کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان سے سیریز کی اجازت اب تک نہیں مانگی، اگر اجازت مانگیں گے تو غور کریں گے ،بی سی سی آئی پاک بھارت پر بھارتی حکومت کا بہانہ بناکر ٹال مٹول کررہا ہے نہ ہی جواب دے رہا ہے، نہ ہی دورے سے انکار کررہا ہے، بھارت کی جانب صاف لفظوں میں پیغام نہ آنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

ہوم منسٹر کے بیان کے بعد بھارتی بورڈ کی بدنیتی نے پاک بھارت سیریز کے امکانات کو مزید الجھا دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کر کٹ بورڈ کے سیکر ٹر ی انو راگ ٹھاکر ے نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کر کٹ سیریز کھیلنے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کر ے گی۔