وورسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیون رہوڈزکا سعید اجمل کو بھرپور خراج تحسین

جمعرات 10 ستمبر 2015 14:01

وورسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیون رہوڈزکا سعید اجمل کو بھرپور ..

وورسٹر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) انگلش کاوٴنٹی وورسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیون رہوڈز نے قومی آف اسپنر سعید اجمل کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکل ترین سیزن کے باوجود وورسٹرشائر کاوٴنٹی کی مدد کرتے رہے اور انہیں اس کا صلہ بہت جلد ملے گا۔

(جاری ہے)

نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں 21 وکٹیں لے کر کلب کیلئے سرفہرست بالر کا درجہ حاصل کرنے والے سعید اجمل چار روزہ میچز میں موثر ثابت نہیں ہوئے جس پر اسٹیون رہوڈز کا کہنا تھا کہ یہ آف اسپنر کیلئے ہی نہیں بلکہ کاوٴنٹی کیلئے بھی ایک بڑی مشکل ثابت ہوئی لیکن کوئی بھی سعید اجمل جیسا محنتی بالر نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :