ہرلے پرو سرفنگ ، ایان کارنے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 10 ستمبر 2015 14:01

ہرلے پرو سرفنگ ، ایان کارنے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10ستمبر ۔2015ء ) امریکی شہر نیویارک میں جاری ہرلے پرو سرفنگ چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے ایان کارنے نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ سمندر کی لہروں پر دنیا کے بہترین سرفرز کے شاندار مظاہرے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

خطرناک لہروں اور تیز ہواؤں کے باوجود میزبان ملک کے کیلی سلیٹر نے پہلے راؤنڈ میں 14.63 پوائنٹس کے ساتھ ہیٹ ون میں کامیابی سمیٹی اور سیدھا تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ 3 بار کے عالمی چیمپئن آسٹریلوی مائیک فیننگ پانچویں ہیٹ میں 17.30 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے ۔ دوسرے راؤنڈ کی پہلی ہیٹ میں برازیل کے فیلیپ ٹولیڈو کا مقابلہ امریکا کے ایان کارنے سے ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :