سابق ارجنٹائنی فٹبالر 54 سالہ ڈیگو میرا ڈونا اپنے سے 29سال چھوٹی روسیو اولیویا کیساتھ شادی کر یں گئے

جمعرات 10 ستمبر 2015 14:02

سابق ارجنٹائنی فٹبالر 54 سالہ ڈیگو میرا ڈونا اپنے سے 29سال چھوٹی روسیو ..

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)ارجنٹائن کے سابق فٹ بالر ڈیگو میرا ڈونا کی شادی کیلئے تاریخ طے ہوگئی ۔54سالہ میرا ڈونا اپنے سے 29سال چھوٹی 25سالہ روسیو اولیویا کے ساتھ رواں سال 13دسمبر کو شادی کر یں گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق وہ رواں سال تیرہ دسمبر کو پچیس سالہ روسیو اولیویا کے ساتھ بیاہ رچائیں گے جو اْن سے 29سال چھوٹی ہیں۔ ان کی منگیتر کا کہنا ہے کہ معاملات طے ہوگئے تو یہ سال ان کی شادی کا ہوگا تاہم تیرہ دسمبرشادی کیلئے فائنل تاریخ نہیں ہے۔