انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کل کھیلا جائے گا ،آسٹریلیا کو 2-1کی بر تری حاصل

جمعرات 10 ستمبر 2015 14:04

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کل کھیلا ..

لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل جمعہ کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ساوٴتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کینگروز نے 59 رنز جبکہ لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 64 رنز سے فتح حاصل کی تاہم مانچسٹر کے مقام پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 93 رنز سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں مابین چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل کل لیڈز میں جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :