برطانیہ : لائیو شو میں موسم کا حال بتانے والے رپورٹر نے بغیر ہچکچائے 54 ہندسی لفظ پڑھ کر سنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 14:18

برطانیہ : لائیو شو میں موسم کا حال بتانے والے رپورٹر نے بغیر ہچکچائے ..

برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : برطانیہ میں موسم کا حال بتانے والے رپورٹر نے لائیو شو میں 54 ہندسوں پر مشتمل لفظ بغیر ہچکچاہٹ ایسے پڑھا جیسے کوئی بات ہی نہ ہو.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے چینل 4 میں کام کرنے والے لیام دتن کا کہنا ہے کہ مجھے موسم کی خبریں سناتے قریباً 13 سال کا عرصہ بیت چکا ہے جس کے باعث آج میں اس مقام پر ہوں کے لائیو شو کے دوران بھی میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا بلکہ انتہائی آرام دہ ماحول میں رپورٹنگ کرتا ہوں. لیام دتن کی جانب سے پڑھا جانے والا 54 ہندسی لفظ
Llanfairpwllgwyngyllgogerychwyrndrobwllllantysiliogogogoch ہے. مذکورہ جگہ کو برٹش کی پہلی اور دنیا کی دوسری بڑے نام کی حامل جگہ کا اعزاز حاصل ہے.

­

متعلقہ عنوان :