اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد، 10 مشتبہ ملزمان گرفتار

جمعرات 10 ستمبر 2015 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) پولیس اور رینجرز نے جھنگی سیداں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 10 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 80 گھروں کی تلاشی اور750 افراد کے کوائف کی چھان بین کی گئی۔گھر گھر تلاشی کے دوران رینجرز نے 3 پستول، ایک ایس ایم جی، ایک ریپیٹر، ایک ریوالور اوردرجنوں گولیاں برآمد کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :