اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ( ٹی سی پی)کو 1لاکھ 50 ہزار ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی اجازت دے دی

جمعرات 10 ستمبر 2015 14:56

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فصل خریف کی بوائی کے سیزن کے لئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان( ٹی سی پی)کو 1لاکھ 50 ہزار ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی اجازت دے دی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کریڈیٹ کی سہولت کا موقع کھونے کے بعد حکومت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان( ٹی سی پی ) کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ فصل خریف کی بوائی کے سیزن میں یوریا کھاد کی بڑھتی ہو ئی مانگ کے پیش نظر انٹر نیشنل مارکیٹ سے 1لاکھ 50 ہزار ٹن یوریا کھاد درآمد کرے ٹی سی پی کو یوریا درآمد کرنے کی منظوری 3 ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تاہم وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوریا کھاد کی بیرون ملک در آمد سے مقامی مینو فیکچرز کی حوصلہ شکنی ہوگی تا ہم کھاد کے علاوہ ایندھن کی کمی بھی اہم مسلہ ہے ۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چئیر مین نے وفاقی وزیر کی اس تجویز سے توثیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے اگلے اجلاس میں تما م تر تفصیلا ت فراہم کریں وزارت صنعت و پیداوار نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں سال اپریل میں 2 لاکھ 50 ہزار یوریا کی درآمد کی منظوری دی تھی وزارت صنعت نے یہ بھی تجویز دی کہ اکتوبر میں ربیع کی فصل کے لیے یوریا درآمد کے حوالے سے سعودی کریڈیٹ سہولت کو استعمال کیا جا سکتا ہے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے حکومت سے درخواست کی کہ 1 لاکھ 50 ٹن یوریا کی درآمد کے حوالے سے حکومت مناسب انتظاما ت کر ے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے فرٹیلائزر کی درآمد کی منظوری کی ضمانت دی ہے ۔