وزارت خزانہ کی طرف سے تمام محکموں میں غیر ضروری اخراجات کم کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 10 ستمبر 2015 15:02

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وزرات خزانہ نے تمام محکموں میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کے لیے احکامات جاری کردیئے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق تمام محکموں کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہو گی سوائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جو اجازت لیکر گاڑی خرید سکیں گے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکشن کے مطابق تمام محکموں میں نئی اسامیوں پر پابندی ہوگی۔ لیکن ترقیاتی منصوبوں کے لیے اسامیاں اجازت کے بعد پر کی جائینگی۔ اس کے علاوہ تمام محکموں میں مجاز افسران کے لیے صرف 1 اخبار لگایا جا سکے گا اور سرکاری لنچ اور ڈنر پر پابندی ہو گی جبکہ تمام محکموں کے پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر یوٹیلیٹی بلوں کو حقیقت پسندانہ بنانے کے پابند ہونگے۔