بی آر ایس ژوب کے زیر اہتمام تین روزہ یوتھ امن ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعرات 10 ستمبر 2015 15:06

بی آر ایس ژوب کے زیر اہتمام تین روزہ یوتھ امن ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)بی آر ایس ژوب کے زیر اہتمام سنما گراونڈ میں تین روزہ یوتھ امن ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹمنعقدہوا جس میں ژوب شہر آس پاس کے دیہاتوں کیساتھ قلعہ سیف اللہ کے ٹیموں نے بھی حصہ لیا ٹورنامنٹ کی نگرانی بی آر ایس پی کے کمیٹی ممبران قظب خان مندوخیل شیرحسن نور محمد اور عصمت اللہ کررہے تھے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ینگ سٹار قلعہ سیف اللہ اور افغان سپورٹس کلب ژوب کے درمیان ہوا افغان سپورٹس نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز مقررہ اوورز میں قلعہ سیف اللہ کو 116رنزکا ٹارگٹ دیا بعد میں قلعہ سیف اللہ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف میں 117رنز بنا کر امن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیت کو فائنل اپنے نام کر لیا میچ سے تماشائی خوف محضوظ ہوئے دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا فائنل کے مہمان خصوصی سوشل ویلفیر آفسر عبدالرحیم مردانزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی آر ایس پی کا امن کرکٹ ٹوانامنٹ منقید کرانا قابل تحسین ہے ہم پرامن لوگ ہیں اور اس ٹورنامنٹ کے زریعے امن کا پیغام عوام کو دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کھیل کود ہوتے ہیں وہاں لوگ صحت مند اور ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور کھیلوں سے ایک صحت مند معاشرہ پروان چڑھتا ہے ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئیے کھیلاڑی ہمارے سفیر ہیں وہ کھیلوں کے زریعے ہمارا پیغام ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے ہیں اسی طرح کے ٹورنامنٹ صوبہ بھر میں منقید ہونے چائیں بی آر ایس پی کے ڈی پی ایم قطب خان مندوخیل نے کہا کہ بی آر ایس پی علاقے میں ترقیاتی کاموں کے علاوہ تعلیم اور سپورٹس کے سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ کھیل کود ہماری زندگی کا بنیادی حصہ ہے ہمیں ہر گز نظر انداز نہیں کرنا چائیے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس علاقے میں مزید ٹورنامنٹ منقید کراینگے آخر میں مہمان خصوصی عبدالرحیم مردانزئی اور بی آرایس پی کے ڈی پی ایم قطب خان مندوخیل اور ڈی ایف سی اسلم شاہ نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔