فون کا جواب نہ دینے پر چینی باشندے نے اپنی اہلیہ کی ناک دانتوں سے کاٹ ڈالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 15:13

فون کا جواب نہ دینے پر چینی باشندے نے اپنی اہلیہ کی ناک دانتوں سے کاٹ ..

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء): چین میں ایک شخص محض فون کال کا جواب نہ دینے پرمبینہ طورپراپنی بیوی کی ناک کاٹ کرکھا گیا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اورغصے میں آگ بگولہ شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ کرنگل لی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یانگ نامی خاتون کو سرجری کی ضرورت ہے اور تقریباً تین ماہ میں ان کی مصنوعی ناک لگائی جائے گی۔

البتہ خاتون کے شوہرکی تاحال شناخت نہیں ہو سکی. چینی نیوز ایجنسی کے مطابق خاتون نے حکام کو بتایا ہے کہ اس کے حالیہ شوہر نے سابقہ شوہر سے ہوئے دو بچوں کو بھی بیچنے کی کوشش کی تھی تاہم خاتون کے انکار پر دونوں کے درمیان بھی علیحدگی ہوگئی تھی۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان دونوں کا فون پر رابطہ بر قرارتھا، پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی تلاش جاری ہے۔