وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن کی الوداعی ملاقات
جمعرات 10 ستمبر 2015 15:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع و پانی وبجلی خواجہ محمد آصف سے امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن نے جمعرات کو الوادعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاع اور پانی وبجلی کے منصوبوں سے متعلق امور اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے فروغ کیلئے مثبت اور تعاون پر مبنی کردار کو سراہا ۔
رچرڈ اولسن نے پاکستان میں سماجی شعبے کے حوالے سے ہونیوالی ترقی کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکہ پاکستان سے توانائی ، انسانی وسائل اور انفراسٹرکچر کے فروغ کے شعبوں میں تعاون کریگا۔ خواجہ محمد آصف نے رچرڈ اولسن کی مستقبل کی سفارتی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ امریکہ نے رچرڈ اولسن کی جگہ ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کیا ہے جو رچرڈ اولسن کی مدت مکمل ہونے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.